ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی میں بیک وقت چار صنعت کاروں کے گھروں اور دفتروں پر آئی ٹی ریڈ : دستاویزات ضبط

ہبلی میں بیک وقت چار صنعت کاروں کے گھروں اور دفتروں پر آئی ٹی ریڈ : دستاویزات ضبط

Thu, 05 Oct 2017 19:57:38    S.O. News Service

ہبلی:5/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ہبلی شہری حدود میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بیک وقت چار جگہوں پر صنعت کاروں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپہ مارا کر کئی دستاویزات کو ضبط کرلینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سن سٹی ڈولپرس کے مالک آچاریہ ،جیولری کے بیوپاری پٹاڈیاسمیت کل چار جگہوں پرگوا، چنئی ، آندھراپردیش کے انکم ٹیکس افسران نے شہر کے کوپی کر روڈ، شیو گنگ لے آؤٹ پر آفیس اور مکانات پر چھاپہ مارا تو ڈائمنڈ جیولرس کے مالک راجو پٹاڈیا کے وشویشور نگر کے گھر پر بھی جانچ پڑتال کی ہے۔ انکم ٹیکس افسران نے رئیل اسٹیٹ اور جیولری شاپ کے مالکان کے گھروں اور دفاتر پر چھاپہ مارکر کئی دستاویزات کی جانچ کی اور ضروری دستاویزات کو ضبط کرنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔


Share: